یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے بدھ کے روز اپنے سویڈش ہم منصب آن لینڈہ کے ساتھ ایک ٹیلی فونگ رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے سویڈن میں ایرانی شہری حامد نوری کے مقدمے کی سماعت سمیت اہم دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔
امیرعبداللہیان نے ایرانی شہری حمید نوری کے مقدمے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران اس شہری کی گرفتاری اور مقدمہ چلانے کو غیر قانونی سمجھتا ہے اور اس کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ سابق عراقی صدر صدام کی بعثی حکومت کے دور میں ایرانی عوام اور حتی عراق کے خلاف جرائم کی تاریخ رکھنے والے دہشت گرد گروپ نے سویڈن میں اس فائل کو مصنوعی طور پر گھڑنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک اپنی مرضی اور مشترکہ اور باہمی کوششوں سے مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دیں گے۔
ایران اور سویڈن کے وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے ایجنڈے پر مشاورت اور تبادلہ خیال جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
واضح ہے کہ نوری کو 2019 میں اسٹاک ہوم کے ہوائی اڈے پر گرفتار کیا گیا تھا، ان کے مقدمے کی سماعت گزشتہ سال اگست میں شروع ہوئی تھی۔ حال ہی میں، ایک عدالتی سیشن کے دوران، سویڈن کے استغاثہ نے انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر نوری کو عمر قید کی سزا کا مطالبہ کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران حمید نوری کی گرفتاری اور مقدمہ چلانے کو غیر قانونی سمجھتا ہے اور اس کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہے۔
متعلقہ خبریں
-
حمید نوری کیخلاف سویڈن کی عدلیہ کے الزامات غیر منصفانہ اور غیر قانونی ہیں: ایران
تہران، ارنا - ایران کی انسانی حقوق کی اعلی کونسل کے سیکریٹری نے سابق ایرانی اہلکار حمید نوری…
-
سوئڈن میں قید ایرانی شہری کا سیاسی اور دکھاوے کے مقدمے کی سماعت کا انعقاد
تہران، ارنا- ایرانی کونسل برائے انسانی حقوق کے سربراہ نے کہا ہے کہ جبری اغوا، ڈاکٹر تک رسائی…
-
ایرانی قیدی "حمید نوری" کے اہل خانہ کا سویڈن میں ان کے مقدمے کے خلاف احتجاجی بیان
تہران، ارنا- سویڈن میں قید ایرانی شہری "حمید نوری" کے اہل خانہ نے اس ملک میں ان کے غیر منصفانہ…
آپ کا تبصرہ